Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹڈی دل سے تحفظ کیلئے کیا اقدامات کیے گئے؟

شائع 31 مئ 2020 01:48pm

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں ٹڈی دل کے خاتمے اور فصلوں کو بچانے کے لیے 7 لاکھ 56 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر سپرے کیاجاچکا ہے جبکہ ڈویژن اور ضلع کی سطح پر قائم کنٹرول رومزصورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں انسداد کورونا کا نہیں بلکہ کرپشن بچانے کا ایجنڈا لیکر چل رہی ہیں۔

 وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے وسط جون اور جولائی میں ٹڈی دل کے ممکنہ حملے کے حوالے سے پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کرتےہوئے کہا محکمہ زراعت اور پی ڈی ایم اے صورتحال پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ٹڈی دل کے خاتمے اورفصلوں کو بچانے کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں تاہم گاڑیوں کے ذریعے بھی فصلوں کو بچانے کے لیے سپرے جاری ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا سے بچنا ہے تو طرز زندگی کو بدلنا ہوگا لوگوں کو گھروں سے باہر نکلتے ہوئےمنہ اور ناک کو ڈھانپ کر ہم نہ صرف خود بلکہ اپنے خاندان کو بھی بیماری سے بچا سکتے ہیں۔ کورونا جیسے اہم ترین قومی مسئلے پر سیاست کر کے اپوزیشن رہنماؤں نے ثابت کیا ہے کہ انکے سینے میں دل نہیں۔ پراپیگنڈہ کرنے والے جان لیں کہ عوام کی خدمت خالی نعروں یا دعوؤں سے نہیں ہوتی۔